آسمان سے مچھلیوں کی بارش، لوگ حیران


کنبیرا: آسٹریلیا میں آسان سے زندہ مچھلیوں کی بارش دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسمان سے مچھلیاں گرنے کا واقعہ آسٹریلیا کے جنوب مغربی علاقے صحرائے تنامی کے ایک گاؤں لجامانو میں پیش آیا۔ جہاں موسلادھار بارش کے دوران آسمان سے مچھلیاں گرنا شروع ہو گئیں جسے دیکھ کر بستی کے لوگ خوفزدہ اور حیران رہ گئے۔

بستی کے بزرگوں کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں اور اس سے قبل سال 2010 میں بھی اس گاؤں میں آسمان سے مچلیوں کی بارش ہوئی تھی۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک بڑا طوفان بستی کی طرف بڑھتا ہوا دیکھا گیا اور مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ موسلادھار بارش ہو گی لیکن جب بارش شروع ہوئی تو مقامی لوگوں نے آسمان سے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی گرتی دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا ملک جس کی سیر پر رقم بھی ملے گی

انہوں نے کہا کہ آسمان سے زندہ اور چھوٹے سائز کی مچھلیاں گریں جنہیں مقامی بچوں نے پکڑ کر پانی کے برتن میں ڈال لیا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ایسے واقعات بڑے پیمانے پر آنے والے طوفانوں کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جو دریاؤں سے پانی اور مچھلیوں یا دیگر چھوٹے آبی جانداروں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں