ہوشیار، دودھ کی قیمت میں 37 روپے فی لیٹر اضافہ

Milk

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دودھ کے نرخ میں فی لیٹر 37 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، یہ اضافہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز نے کیا ہے۔

ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اس حوالے سے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے دودھ 190 روپے فی لیٹر ریٹیلرز کو فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد یکم مارچ سے دکانوں پر خالص دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ اپنے منعقدہ اجلاس میں کیا جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کیٹل فارمرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گھی، دالیں، چاول، دودھ اور آلو سمیت 34 اشیا مہنگی ہو گئیں، تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر

انہوں نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ریٹ بڑھارہے ہیں، سارا منافع د کاندار لے لیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں