پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دیدی

مفت ٹکٹ

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سےشکست دے دی۔

آسٹریلین ویمن ٹیم نے چھٹی مرتبہ ٹی 20 ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا

میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور نے 23 گیندوں پر 55 رنز بنائے جب کہ صائم ایوب نے 34 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی، بھانو کا راجا پاکسے 24 اور روومن پاؤل نے 20 رنز بنائے۔

اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ زمان خان نے دو ،حارث روف اور راشد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پی ایس ایل 8: فخر زمان نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

میچ میں فخر زمان نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 45 گیندوں پر96 رنز بنائے جب کہ عبداللہ شفیق نے 41 گیندوں پر75 رنز اور سیم بلنگز نے 23 گیندوں پر47 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ میں وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری

واضح رہے کہ میچ میں لاہور قلند رنے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو فیصلہ کیا تھا۔

میچ سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ راشد خان کے آنے سے بولنگ مزید بہتر ہو گئی ہے، کوشش کریں گے کہ 160-170 رنز تک جائیں۔

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دیدی

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ لاہور میں پہلا میچ ہے کوشش کریں گے حریف کو کم اسکور پر روکیں، کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں۔


متعلقہ خبریں