اٹلی، غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، پاکستانیوں سمیت 58 افراد جاں بحق

اٹلی، غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، پاکستانیوں سمیت 58 افراد جاں بحق

روم: اٹلی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک پاکستانیوں اور ایک بچہ سمیت 58 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ درجنوں دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے البتہ ابھی تک لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

کوہاٹ:تاندہ ڈیم کشتی حادثہ،51 لاشیں نکال لی گئیں

عالمی خبر رساں ایجنسیوں اور اداروں کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر کشتی ترکیے کے شہر ازمیر سے اٹلی جا رہی تھی کہ گہرے سمندر میں حادثے کا نشانہ بن گئی۔

میڈیا رپورٹس نے اٹلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان، افغانستان اور صومالیہ سے تھا تاہم ابھی تک اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی اس وقت گہرے سمندر میں حادثے کا نشانہ بنی جب وہ ایک چٹان سے ٹکرائی۔

ترکی: پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن کی بس کو حادثہ،12 جاں بحق،26 زخمی

میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کا ملبہ آج اٹلی کے ساحل پر پہنچا جب کہ جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کی نعشیں بھی سمندر میں تیرتے ہوئے ساحل پر پہنچیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں تقریباً 120 افراد سوار تھے جن میں 81 کو بچایا جا چکا ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

امریکی عدالت نے4لاکھ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی اجازت دے دی

حکام کا کہنا ہے کہ کئی افراد کی لاشیں تیرتے ہوئے ساحل پر پہنچیں، کشتی میں 120 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 81 کو بچا لیا گیا ہے اور باقی کی تلاش کیلئے سمندر میں آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں