کوئی کارکن پیسوں کا تقاضا کرے تو مجھے اطلاع دیں، عمران خان


اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی خرید و فروخت کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی رکن کسی بھی سلسلے میں پیسوں کا تقاضا کرے تو ہمیں اطلاع دیں۔ اگرکوئی امیدوار ٹکٹ کے حصول کے لیے پیسے کی پیشکش کرے یا کوئی کارکن ٹکٹ دلانے کےعوض پیسوں کا تقاضا کرے تو دونوں صورتوں میں ہمیں بتایا جائے۔


چیئرمین پی ٹی آئی نے شکایتی نمبر دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کی کوئی شکایت ہوتو ہم سے رابطہ کریں کیونکہ ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ میں خود کروں گا۔

عمران خان کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ”عمران نیازی نے کہا  کہ کوئی ٹکٹ کے لیے پیسوں کی پیش کش کرے تو ان کواطلاع دیں لیکن نیازی صاحب جس سے آپ پیسے لیں، اس کی اطلاع  کسے دی جائے؟”


متعلقہ خبریں