وفاقی وزرا کے غیر ملکی دوروں پر کروڑوں خرچ، مہنگے ترین دورے قادر پٹیل نے کیے

پی آئی اے نجکاری (pia privatization)

اسلام آباد: وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کے غیر ملکی دوروں پر چھ کروڑ 52 لاکھ گیارہ ہزار 500 روپے خرچ ہوئے ہیں جب کہ سب سے زیادہ اخراجات وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے دوروں پر آئے ہیں۔

وزرا کی تنخواہیں بند، گاڑیاں واپس، بلوں کی ادائیگی جیب سے ہو گی، وزیر اعظم

یہ بات کابینہ ڈویژن کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ تفصیلات میں بتائی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں وفاقی وزرا نے کل 25 غیر ملکی دورے کیے تھے۔

وفاقی وزرا کے غیر ملکی دوروں کی ایوان میں پیش کردہ تفصیلات کے تحت وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے بیرون ملک دوروں پر ایک کروڑ 4 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے غیر ملکی دوروں پر 24 لاکھ 91 ہزار روپے، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے دوروں پر 45 لاکھ 69 ہزار روپے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے غیرملکی دوروں پر 46 لاکھ 91 ہزار روپے اور وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کے دوروں پر 26 لاکھ 44 ہزار روپے کے اخراجات آئے ہیں۔

مرغی کی قیمت میں اضافہ، وزیراعظم برہم، منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

کابینہ ڈویژن کی جانب سے ایوان میں پیش کی جانے والی تفصیلات کے تحت وزیر دفاع خواجہ آصف کے غیر ملکی دوروں پر 31 لاکھ 67 ہزار 9 سو روپے، وفاقی وزیر اسد محمود کے دوروں پر 18 لاکھ 46 ہزار 632 روپے، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کے غیر ملکی دوروں پر 49 لاکھ 17 ہزار 454 روپے کے اخراجات آئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کفایت شعاری سے متعلق اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، مشیران اور معاونین خصوصی نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے اور گیس و بجلی سمیت دیگر بلز اپنی جیبوں سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور وفاقی وزرا کی تعداد میں کمی کی تجویز

وزیراعظم نے اس ضمن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کابینہ اراکین کے زیر استعمال تمام سرکاری گاڑیاں بھی واپس لی جا رہی ہیں جنہیں نیلام کیا جائے گا البتہ وزرا کے پاس سیکیورٹی کے لیے صرف ایک گاڑی ہو گی۔


متعلقہ خبریں