پیوٹن کو قریبی دوست قتل کردے گا، صدر زیلنسکی کی پیشن گوئی

پیوٹن کو قریبی دوست قتل کردے گا، صدر زیلنسکی کی پیشن گوئی

کیف: یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو ایک دن ان کے احباب میں سے ہی کوئی قتل کردے گا لیکن یہ کب ہو گا؟ یہ میں نہیں جانتا ہوں مگر ہو گا۔

روس نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکہ صدر پیوٹن کو قتل کرسکتا ہے، جان بولٹن

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے ’نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق صدر زیلنسکی نے یہ پیشن گوئی ایک دستاویزی (ڈاکو مینٹری) فلم میں کی ہے جس کا وہ خود بھی حصہ ہیں۔

یوکرین جنگ، بات چیت کی روسی پیشکش، کیف اور اتحادیوں نے کر دیا انکار

ایئر کے نام سے ریلیز کی جانے والی ڈاکو مینٹری اس وقت منظر عام پر لائی گئی ہے کہ جب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

ڈاکو مینٹری میں صدر زیلنسکی نے واضح طور پر کہا ہے کہ روس کے صدر پیوٹن کی قیادت کی کمزوری دراصل ان کے قریبی احباب میں سے کسی ایک کو اس بات پر مجبور کرے گی کہ وہ ان کے خلاف انتہائی قدم اٹھائے۔

روسی صدر کیلئے کھڑا رہنا مشکل ہو گیا: بیرونی دورے سے پیوٹن کا فضلہ واپس لانے کیلئے گارڈز متعین

میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر نے دعویٰ کیا کہ جب پیوٹن کی کمزوری کو روس میں شدت سے محسوس کیا جائے گا تو نتیجتاً شکاری دوسرے شکاری کو کھا جائے گا اور قاتل کو قتل کرنے کی وجہ بھی ڈھونڈ لی جائے گی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سابق امریکی صدر کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے بھی روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

امریکہ کی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش ہے، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ نے بھی اسی قسم کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش ہے۔


متعلقہ خبریں