فرح گوگی کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، تحقیقات شروع

فرح شہزادی کا غیر معروف ملک وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ایف آئی آر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے۔

جیل بھرو تحریک میں پہلے اپنی اہلیہ اور فرح خان کو گرفتار کرائیں، مریم نواز

فرح گوگی کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ( اے ایم ایل) لاہور کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اور ان کے خاوند احسن جمیل گجر کو ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ منی لانڈرنگ میں نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

فرح گوگی نے تحائف بیچے ہی نہیں، پی ٹی آئی کا قانونی کاروائی کا فیصلہ

ایف آئی اے لاہور نے فرح گوگی اور ان کے خاوند احسن جمیل گجر کو مبینہ اینٹی منی لانڈرنگ کے الزام میں 17 فروری کو طلب کیا تھا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق فرح خان نے 2021 میں اپنی کمپنی رجسٹرڈ کرائی، کمپنی کے لیے 60 کروڑ کی اراضی 6 کروڑ میں الاٹ کرائی اور اس طرح سرکاری خزانے کا کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

پنکی پیرنی، فرح گوگی اور القادر ٹرسٹ کا حساب باقی ہے، رانا ثنااللہ

ہم نیوز کی جانب سے اس سلسلے میں فرح خان (گوگی) سے ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں