رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم اختیار (PM authority)

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

مرغی کی قیمت میں اضافہ، وزیراعظم برہم، منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جس میں تمام منتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں موسم گرما میں بجلی کی فراہمی اور پاور سیکٹرزکے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، میاں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ موسم گرما میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جائے۔

15 والی دوائی اب 100 میں ملے گی، غریب کیلئے بجلی مہنگی نہ کریں، نور عالم خان

انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کی رفتار کو تیز کیا جائے اورنیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) بورڈ کی ازسر نو تشکیل کی جائے۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے تھر مٹیاری 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے بچھانے میں تعطل پر سخت برہمی
کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ٹرانسمیشن لائن کو معینہ مدت میں کیوں مکمل نہیں کیا گیا؟

عمران خان کی ضمانت منظور

میاں شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکم دیا کہ منصوبے میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں