سابق مشیر کے گھر پہ چھاپہ، ساڑھے 12کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

سابق مشیر کے گھر پہ چھاپہ، ساڑھے 12کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

لاہور: صوبہ پنجاب کے سابق مشیر برائے زراعت عبدالحئی دستی کے گھر پہ مارے جانے والے چھاپے میں ساڑھے 12 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

فرح گوگی کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، تحقیقات شروع

سابق مشیر پنجاب کے گھر پر چھاپہ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مارا، حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عبدالحئی دستی کے گھر سے ملنے والی کرنسی ٹھیکوں کے کمیشن کی مد میں وصول کی گئی تھی۔

صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی ملکی و غیر ملکی کرنسی دو بڑی تجوریوں میں رکھی گئی تھیں، ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے گئے ہیں۔

جنرل باجوہ کے نزدیک سیاست دانوں کی کرپشن بے معنی تھی، عمران خان

ہم نیوز اس ضمن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کابینہ کے رکن رہنے والے سابق مشیر برائے زراعت عبدالحئی دستی کا مؤقف جاننے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو مئی 2021 میں 26 ماہ قید اور سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سیشن جج نوکری سے فارغ

خالد لانگو اور مشتاق رئیسانی کو چھ مئی 2016 کو گرفتار کر کے ان کے گھر سے 73 کروڑ روپے کے کرنسی نوٹ قبضے میں لیے گئے تھے۔ یہ میگا اسکینڈل نواب ثنا اللہ زہری کے دور حکومت میں سامنے آیا تھا۔


متعلقہ خبریں