نگراں وزیر اعلی خیبرپختونخوا : فیصلہ الیکشن کمیشن کے سپرد


پشاور: خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلی کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہو سکا اور پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان اور جے یو آئی (ف) کے محمود بیٹینی نے معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو چار نام دیے گئے ہیں جن میں سے کسی ایک کا نام  دو روز میں منتخب کیا جائے گا۔

سابق رکن اسمبلی شوکت یوسف زئی نے تصدیق کی ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے جس کے بعد نگراں وزیراعلی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ ہواہے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان منظور آفریدی کو نگراں وزیراعلی بنانے پراتفاق رائے ہوگیا تھا لیکن عمران خان نے اسے مسترد کردیا تھا جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں بھیجا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں