الیکشن 2018: چار کروڑ سے زائد خواتین حق رائے دہی استعمال کر یں گی


اسلام آباد: 2018 کے الیکشن میں چارکروڑ67 لاکھ 31 ہزار145 خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گی جبکہ 2013 کےانتخابات میں خواتین ووٹرزکی کل تعداد تین کروڑ75 لاکھ 97 ہزار343 تھی۔

چاروں صوبوں کے اعداد و شمار کے مطابق 2013 میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 15 لاکھ  61 ہزار پانچ سو63 تھی جبکہ 2018 میں یہ تعداد دوکروڑ69 لاکھ 92 ہزار876 تک پہنچ گئی ہے۔

2013 کے انتخابات میں سندھ میں خواتین ووٹرز کی تعداد 84 لاکھ 72 ہزار 741 تھی جبکہ رواں برس 99 لاکھ 54 ہزار400 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

گزشتہ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں کل رجسٹرڈ خواتین ووٹرز 52 لاکھ 57 ہزار626 تھیں جبکہ آئندہ عام انتخابات میں اس صوبے سے 66 لاکھ دس ہزارچارسو 68 خواتین حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

2013 میں بلوچستان میں کل 14 لاکھ 21 ہزار 274 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ تھیں جبکہ 2018 میں بلوچستان میں یہ تعداد 18 لاکھ 13 ہزاردوسو 64 ہوچکی ہے۔

اسی طرح فاٹا میں گزشتہ الیکشن میں خواتین ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ 96 ہزار79 تھی جبکہ اس مرتبہ دس لاکھ  دو ہزار 252 رجسٹرڈ خواتین ووٹ ڈالیں گی۔

اسلام آباد میں 2013 میں خواتین ووٹرز کی کل تعداد دولاکھ 88 ہزارسے زائد تھی جبکہ 2018 میں یہ تعداد تین لاکھ 57 ہزار885 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں