آئی ایم ایف کی شرائط پر کسانوں کیلئے بجلی مہنگی

imf

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر کسانوں کے لیے بھی بجلی مہنگی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کسان پیکچ کے تحت زرعی صارفین کو بجلی پر 3.60 روپے فی یونٹ سبسڈی دی گئی تھی جو واپس لے لی گئی۔

وفاقی حکومت نے کسانوں کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے۔ زرعی صارفین کو آج سے بجلی 13 روپے کے بجائے 16.60 روپے فی یونٹ ملے گی۔

آئی ایم ایف کا مطالبہ، بجلی اور پٹرول کے بعد گیس بھی مہنگی

بجلی مہنگی ہونے کے بعد وفاقی حکومت کو زرعی صارفین سے جون تک 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں