فیس بک پر مارکیٹنگ کرنے والی جعلی ڈاکٹر گرفتار

فوٹو: فائل


قاہرہ: مصر میں پولیس نے فیس بک پر مارکیٹنگ کرنے والی جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار کی گئی مصری خاتون سوشل میڈیا پر جعلی ڈاکٹر کا روپ دھار کر خواتین کا علاج کرتی رہی اور خواتین کو بےوقوف بناتی رہی۔

پولیس کے مطابق جعلی ڈاکٹر کے قبضے سے جراحی کے آلات بھی برآمد ہوئے اور مذکورہ خاتون کئی خواتین کی سرجری بھی کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی وبا چین میں لیبارٹری لیک ہونے سے پھیلی، امریکی محکمہ توانائی بھی متفق

گرفتار ہونے والی جعلی ڈاکٹر نے اعتراف کیا کہ اس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ “فیس بک” پر اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا اور وہاں وہ اپنے کام کی تشہیر کرتی تھی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے کئی خواتین نے اس سے رابطہ کیا اور اس نے متعدد خواتین کا علاج اور سرجری بھی کی۔

پولیس نے خاتون کے قبضے سے متعدد طبی آلات، بیہوش کرنے والی دوا سمیت دیگر سامان برآمد کیا۔


متعلقہ خبریں