خانہ جنگی شروع ہوئی تو سب سے پہلے یہ مارے جائیں گے، شیخ رشید

شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خانہ جنگی شروع ہوئی تو سب سے پہلے یہ مارے جائیں گے، یونیورسٹیوں میں لڑائیاں شروع ہو چکی ہیں، آپ کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔

پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کا مشکور ہوں جس نے دنیا سے پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے لیڈروں کو کوئی فکر نہیں کہتے ہیں تین کا فیصلہ نہیں چارکا فیصلہ ہے، یہ ملک بچاو فیصلہ ہے،یہ 17ججز کا فیصلہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں بیٹھنے کی پوزیشن میں نہیں رہا، لوگ اس پارلیمنٹ کی طرف دیکھ بھی نہیں رہے،اس ملک کو بچانے کیلئے سب مل کر بیٹھیں اور کوشش کریں۔

عمران خان کو نا اہل کرانا اور جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، اہم لوگوں کو پیغام دیدیا، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ اگر ٹی وی کا لیڈر بڑا ہوتا تو پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر میں ہوتا، زمینی حقائق کو سمجھنے کی کوشش کریں،لوگوں کو بھی فکر ہے کہ ملک کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ان لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جائے جن کے فارن اکاونٹس ہیں، عمران خان کے پاس اطلاعات ہیں کہ ان پر پھر حملہ ہونے والا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں