پی ایس ایل 8 کا پوائنٹس ٹیبل، کون سی ٹیم کس پوزیشن پر


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

پی ایس ایل کی جانب سے جاری کردہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے 5 میں فتح حاصل کی جبکہ صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ایس ایل سیزن 8 میں ملتان سلطانز بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ ملتان سلطانز بھی اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 4 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے اور اس نے ہوم گراؤنڈ کا بہترین فائدہ اٹھایا۔

اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے 3 میں فتح حاصل کی اور 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پشاور زلمی اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 3 میں فتح اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ البتہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پشاور زلمی کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

کراچی کنگز اب تک سب سے زیادہ 7 میچز کھیل چکی ہے اور جس میں اس نے صرف 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح کراچی کنگز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبرز پر موجود ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میچز میں سے صرف ایک پر ہی کامیابی حاصل کر سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری یعنی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں