برطانوی وزیر کا عوام کو شلجم کھانے کا مشورہ


لندن: برطانوی وزیر نے سبزیوں کی قلت کے باعث اپنی عوام کو سبزیاں کھانے کا مشورہ دے ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں سبزیوں کی قلت کے باعث مختلف سپر اسٹورز پر عوام کو ٹماٹر، مرچ اور کھیرے محدود تعداد میں دیئے جا رہے ہیں جبکہ چھوٹے اسٹورز پر یہ اشیا دستیاب ہی نہیں ہیں۔

یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیرلیین سرکاری دورے پر لندن گئیں تو وہاں کی عوام نے سوشل میڈیا پر طنزاً کہا کہ کیا آپ ہمارے لیے کچھ ٹماٹر لا سکتی ہیں۔

سیکرٹری ماحولیات تھیریس کوفی نے اپنی عوام کو مشورہ دیا کہ بیرون ملک سے ٹماٹر اور کھیرے درآمد کر کے کھانے کے بجائے عوام شلجم زیادہ کھائیں کیونکہ یہ ملکی پیداوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شکر قندی کے ذریعے 12 برس پرانے قتل کا ملزم گرفتار

واضح رہے کہ اسپین اور مراکش سے ٹماٹر اور دیگر سبزیاں برطانیہ برآمد کی جاتی ہیں لیکن شدید بارشوں اور برفباری کے باعث فصلوں کی کٹائی اور ترسیل میں شدید رکاوٹوں کے باعث اسپین اور مراکش سے سبزیاں نہ آسکیں۔

حکومت مخالف سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے باعث یہ حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں جبکہ دیگر یورپی ممالک میں سبزیوں کی قلت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں