پنجاب میں انتخابات کیلئے30اپریل سے7مئی تک کی تاریخیں تجویز

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے لیے تیس اپریل سے سات مئی تک کی تاریخیں تجویز کر دیں۔

الیکشن کمیشن کا آج اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوا، جس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں جناب صدر مملکت کو چٹھی ارسال کی ہے جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لئے 30 اپریل سے 7 مئی 2023ء تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔ صدر مملکت کی جانب سے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لئے تیار ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرڈر کی روشنی میں الیکشن کمیشن آپ کے جواب کا منتظر ہے۔


متعلقہ خبریں