ہنڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دیں

ہنڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دیں

کراچی: ایٹلس ہنڈا نے اپنی تیار کردہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اس کی سب سے مشہور موٹر سائیکل سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

گاڑیوں کے حوالے سے مؤقر ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق ہنڈا نے سی ڈی 70 کی قیمت میں مبلغ 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 8 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 55 ہزار 500 ہوگئی ہے جب کہ ہنڈا پرائڈر کی قیمت بھی 9 ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 90 ہزار 500 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایٹلس نے اپنی تیار کردہ ہنڈا سی جی 125 کی قیمت میں بھی 9 ہزار کا اضافہ کیا ہے جس کے بھی اس کی نئی قیمت دو لاکھ 14 ہزار 900 روپے پہنچ گئی ہے جب کہ 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں 12 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

یاماہا بائکس کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھا دی گئیں

ویب سائٹ کے مطابق ہنڈا کی 150 موٹرسائیکل کی قیمت میں 25 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایٹلس ہونڈا نے گزشتہ ماہ بھی اپنی تیار کردہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

گزشتہ ماہ فروری میں ہنڈا نے سی ڈی 70 کی قیمت 9 ہزار، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 9 ہزار 600 اور پرائڈر کی قیمت 10 ہزار 600 روپے بڑھائی تھی۔

روڈ پرنس بائکس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اعداد و شمار کے تحت ماہ فروری میں سی جی 125 کی قیمت میں 11 ہزار اور 125 کے اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں 13 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں