عمران خان ایک انتخاب پر سنجیدہ ہیں تو بات ہو سکتی ہے، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ایک انتخاب پر سنجیدہ ہیں تو بات ہو سکتی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی مخاطب سیاسی قوتیں نہیں بلکہ کوئی اور ہے اور اگر عمران خان سیاستدان ہیں تو وہ سیاسی قوتوں سے بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جن سے بات چیت کے لیے مرے جا رہے ہیں وہاں سے انہیں جواب ہی نہیں ملتا۔ عمران خان اپنی حکومت کا کوئی ایک کارنامہ بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے اہم ساتھیوں کی جیل سے رہائی شروع

انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتخابات کے لیے تیار ہے اور اب 2018 والی فلم چلنے والی نہیں ہے اور یہ مقبولیت کا بخار جلد اتر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کے لیے ریاست کا پابند ہونا پڑے گا اور ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کرنے والے کا ایجنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے پر ریویو کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں