لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے ہرا دیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قلندرز کی جانب سے ملتان سلطانز کو 181 رنز کا ہدف دیا گیا۔ قلندرز کی جانب سے سیم بلنگز 54 جب کہ عبداللہ شفیق 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، سلطانز کے عباس، پولارڈ، انور علی اور احسان اللہ نے دو و وکٹیں حاصل کیں۔

قلندرز کے 181 رنز کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سلطانز کی جانب سے کیرون پولارڈ 39 جبکہ محمد رضوان نے 30 رنز بنائے۔ قلندرز کے بولر راشد خان نے 3 اہم وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، زمان خان، سکندر رضا اور حسین طلعت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندرز پی ایس ایل سیزن 8 کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی.

ٹیم


متعلقہ خبریں