گوگل نے 6000 سے زائد یوٹیوب چینل ہٹادیئے


سان فرانسسکو: گوگل نے یوٹیوب پر 6 ہزار سے زائد چینی چینلز کو ہٹا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یوٹیوب سے 6 ہزار سے زائد ہٹائے گئے چینلز کا تعلق چین سے تھا۔

ہٹائے گئے چینلز پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ چینل چینی حکمت عملی کے تحت ایک ایسے گروپ سے تعلق رکھتے تھے جن کا کام دنیا بھر میں چینی اثر و رسوخ بڑھانا تھا اور ان چینلز پر زیادہ تر چینی زبان میں موسیقی، تفریح اور لائف اسٹائل سے متعلق مواد موجود تھا۔

چینی چینلز پر امریکہ چین تعلقات اور امور خارجہ سے متعلق ویڈیوز اور بلاگز تھے جو انگریزی اور چینی زبان میں اپلوڈ کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب سے پیسے کمانا اب مزید آسان

گوگل کا کہنا تھا کہ ان چینلز کی یہ کوشش انفرادی نہیں بلکہ کسی منظم طور پر ایک بڑے گروہ کی کارروائی ہے جبکہ ان چینلز کو گوگل کے نظام نے کئی بار شناخت کر کے اسپیم بھی قرار دیا تھا۔ اب تک اس طرح کے ایک لاکھ سے زائد چینلز اور بلاگز ڈیلیٹ کیے جا چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں