عمران خان کی گرفتاری مشکل کام نہیں، جب فیصلہ کیا ہوجائے گی، رانا ثنااللہ


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے لیکن موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، ایسے الیکشن ہونے چاہییں جن کے بعد ملک بہتری کی طرف جائے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ عمران خان کی جان لینا اور امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، فواد چودھری

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جس دن حکومت فیصلہ کرے گی اس دن گرفتار کرلیا جائے گا، اگر چاہتے تو ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران انہیں گرفتار کرسکتے تھے۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ عمران خان جو قاتلانہ حملے کی کہانی بیان کررہا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے، انہیں اسکے سوا کچھ بولنا نہیں آتا۔


متعلقہ خبریں