پی ایس ایل8: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی


راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیا تھا، اسلام یونائیٹڈ نے مقررہ 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 8 وکٹوں پر 183 رنز بنا کر فتح حاصل کی

پی ایس ایل 8: فخر زمان نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

میچ میں کولن منرو 29 گیندوں پر63 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ اعظم خان نے 25 گیندوں پر 35 رنز بنائے، فہیم اشرف نے 31 گیندوں پر39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایلیکس ہیلز 12، شاداب خان 8 اورآصف علی نے 6 رنز بنائے۔

پی ایس ایل8: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے179 رنز کا ہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمید آصف نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد نواز نے 2، نسیم شاہ، نوین الحق اورافتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پی ایس ایل 8 میں اب تک کے 5 بہترین نوجوان کھلاڑی کون؟

راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نجیب اللہ زردان نے 34 گیندوں پر59 رنز بنائے جب کہ محمد نواز نے 44 گیندوں پر52 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ میں یاسر خان 5 ، سرفراز احمد 3 اورافتخار احمد نے 2 رنز کا اپنی ٹیم کے لیے اضافہ کیا۔

میچ میں فضل الحق فاروقی نے تین، فہیم اشرف نے دو اور رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش

میچ کے حوالے سے شاداب خان کا کہنا ہے ہم ہدف کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اس لیے پہلے باؤلنگ کریں گے۔

پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی: وزیر اعظم کی نجم سیٹھی کو تعاون کی یقین دہانی

اس میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے رحمان اللہ گربازاور فاروقی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل کی جگہ نجیب اللہ اور حفیظ  کی جگہ عمر اکمل کو شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری

میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان (کپتان)، کولن منرو، رحمٰن اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، اعظم خان (کپتان)، آصف علی، مبشر خان، فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی، حسن علی اور رومان رئیس میدان میں ہیں۔

کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی سرفراز احمد(کپتان)، یاسر خان، ول اسمیڈ، نجیب اللہ زدران، محمد نواز، سرفراز احمد، افتخار احمد، عمر اکمل، اوڈین اسمتھ، عمید آصف، نوین الحق اور نسیم شاہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں 6 میں سے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

پی ایس ایل8: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے آخری میچ اعظم خان اور فہیم اشرف کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں