محکمہ موسمیات نےشدید گرمی پڑنے کی پیشنگوئی کردی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید گرمی پڑنے کی پیشنگوئی کی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اندرون سندھ، پنجاب کے وسطی و جنوبی علاقوں اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاجاسکتا ہے۔

خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیےجانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں پڑنے والی گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صبح سے درجہ حرارت میں بے پناہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اسلام آباد کا 33، کراچی کا 31، لاہورکا 32 اور پشاورکا 34 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت صبح کے وقت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔


متعلقہ خبریں