عمران خان کو عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط


لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو مختلف عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

مجھے راستے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چیف جسٹس کو خط لکھ رہا ہوں، عمران خان

پی ٹی آئی کی جانب سے یہ استدعا پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جانب سے مشترکہ طور پر لکھے جانے والے خط میں کی گئی ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے عمران خان سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، ان پر اور پی ٹی آئی کی قیادت پر متعدد جھوٹے مقدمے درج کیے گئے ہیں، عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔

سیلاب متاثرین کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیگا، بلاول

چیف جسٹس کے نام لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں عدالتوں میں دوبارہ پیشی پر عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا جا سکتا ہے، ماضی میں پاکستان متعدد سیاسی لیڈران پر حملوں اور ان کی شہادتوں کے مناظر دیکھ چکا ہے، خدشہ ہے مناسب سیکیورٹی انتظامات نہ ہوئے تو عمران خان پر دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے۔

خط میں تحریر کردہ متن کے تحت عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، ان کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی حالیہ پیشی پر عمران خان کیلئے مناسب سیکیورٹی کے انتظامات نہیں تھے۔

نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں، مریم نواز کا طنز

پی ٹی آئی رہنماؤں نے خط میں الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے کا مقصد ان پر دوبارہ حملے کا ماحول بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں