ایمنڈ نے عمران خان کی تقاریر، بیانات اور گفتگو پر پابندی مسترد کر دی


ایمنڈ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر، بیانات اورگفتگو پر پیمر ا کی پابندی کو مسترد کر دیا۔

ایسوسی ایٹ آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے مطابق عمران خا ن کے بیانات پر پابندی بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

آئین ہر شخص کو قانونی ضابطوں کے مطابق تقریر اور تحریر کی اجازت دیتاہے،ٹی وی چینلز پیمرا کے قوائد کے پابند ہیں،عوام تک معلومات کی رسائی بھی ان کی ذمہ داری ہے۔


ایمنڈ کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز کا ادارہ جاتی میکنز م اور موثر تاخیری نظام موجود ہے،کسی چینل کی جانب سے دانستہ یا غیر دانستہ کوتاہی برتی گئی ہے تو قانون موجود ہے۔

تمام چینلز کو کسی سیاسی رہنما کی تقریر یا گفتگو نشر کرنے سے روکنا غیر قانونی ہے،ایمنڈ کا کہنا تھا کہ پیمرا اظہار رائے آزادی کا احترام کرے۔


متعلقہ خبریں