کوئلے کی کان میں دھماکہ، دو مزدور جاں بحق


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے دو مزدورجاں بحق اورنو زخمی ہو گئے ہیں۔

چیف مائینز انسپکٹر افتخار احمد کے مطابق کان میں پھنسے مزدورں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کان میں دھماکہ گیس بھرجانے سے ہوا۔

کوئٹہ میں چند ہفتوں کے دوران کان بیٹھنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 17 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

19 اپریل کو کوئٹہ ہی کے علاقے دکی میں کان کے اندر گیس دھماکے سے ایک مزدورجاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں