عمران خان کی تقریر اور بیانات چلانے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

lahore high court

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر اور بیانات چلانے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صدر لاہور ہائی کورٹ بار اشتیاق احمد خان اور بیرسٹر احمد پنسوتا نے درخواست دائر کی جس میں پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے، بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ایمنڈ نے عمران خان کی تقاریر، بیانات اور گفتگو پر پابندی مسترد کر دی

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کے پاس عدالت کے علاوہ کوئی اور آپشن موجود نہیں، عدالت پیمرا کی جانب سے لگائی گئی پابندی فوری طور پر کالعدم قرار دے۔


متعلقہ خبریں