دلچسپ مقابلہ، کوئٹہ نے کراچی کو شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا جو کوئٹہ نے اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

کوئٹہ گیلڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 86 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔  کراچی کی جانب سے تبریز شمسی نے دو جب کہ عامر یامین، فلر اور موسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کی جانب روزنگٹن 65، عماد وسیم 30 جب کہ عامر یامین 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوئٹہ کے نسیم اور ایمل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس کےبعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے،ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں،ہمارے پاس اب بھی پی ایس ایل میں رہنے کا موقع ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہم ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے،وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے۔

ٹیمیں


متعلقہ خبریں