عمران خان کیخلاف لاہور اور کوئٹہ میں مقدمات درج، تعداد 76 ہو گئی

کھل کر رائے دیں، جھجھک کا شکار نہ ہوں، عمران خان: اراکین کا اسمبلیاں تحلیل کرنے پر تحفظات کا اظہار

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مزید دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جس کے بعد ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

آنیوالی تاریخوں پر عمران خان کو پیش ہونا پڑیگا ورنہ پیش کر دیا جائیگا، رانا ثنا اللہ

اس ضمن میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ اور لاہور میں عمران خان پر دو مزید جعلی مقدمات درج کرلئے گے ہیں جس کے بعد مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے مطابق مختلف نوعیت کے جعلی مقدمات امپورٹڈ حکومت کی جانب سے درج کئے جا چکے ہے، عمران خان حقیقی آزادی کی اس جدوجہد میں سسلین مافیا کے اعصاب پر سوار ہوچکے ہیں جو ہر قسم کی انتقامی کاروائی کررہی ہے۔

عمران خان کی تقریر اور بیانات چلانے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے بھی جاری کردہ بیان میں مقدمات کے اندراج پر کہا ہے کہ اس حکومت میں نہ کوئی شرم ہے اور نہ حیا۔

علاوہ ازیں لاہور میں جو مقدمہ درج ہوا ہے اس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 150 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد کے ایس ایچ او ندیم طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا،ثاقب نثار

درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ٹیم عمران خان کو نوٹس وصول کرانے پہنچی تو ڈنڈا بردار افراد نے گھیراؤ کر لیا، زمان پارک میں موجود ہجوم نے پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور عمران خان نے باہم مشورہ ہو کر ساری پلاننگ کی۔


متعلقہ خبریں