اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور ہمیں ایک دوسرے کو اسپیس دینا پڑے گی، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ  اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور ہمیں ایک دوسرے کو اسپیس دینا پڑے گی،  زرداری اور شہباز شریف مجبوریوں کی زنجیر میں بندھے ہوئے لوگ ہیں۔

عمران خان تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا،ہم نے اقتدار میں آ کر ملک کو بچا لیا، زرداری

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام ’پاور پالیٹکس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان پر پابندی لگی ہے کل کسی اور پر لگے گی، لوگ عمران خان کو دیکھنے کیلئے ٹی وی دیکھتے ہیں، اگر عمران خان پر پابندی لگے گی تو لوگ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں گے، یو ٹیوب پر دیکھیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اور بانی ایم کیوا یم کا عمران خان سے موازنہ کرنا زیادتی کی بات ہے، نواز شریف مجرم تھے، ان پر کیسز ہیں،  واپس نہیں آرہے ہیں، مریم نواز کبھی کونسلر منتخب نہیں ہوئیں،  ایک پارٹی میں وصیت سے چیئرمین بن گیا، دوسری لندن سے حکم آنے پر چیف آرگنائزر بن گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، گھڑی عمران خان کی ملکیت تھی جو انہوں نے بیچ دی، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، جب تک ہائیکورٹ سے فیصلہ نہیں آتا عمران خان پیش نہیں ہوں گے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

عمران خان کیخلاف لاہور اور کوئٹہ میں مقدمات درج، تعداد 76 ہو گئی

فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف نے لوگوں کو نکالنے کیلئے بہت کوشش کی تھی، عمران خان نے لوگوں کیلئے گولیاں کھائیں، عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے الیکشن کا مسئلہ حل کر نے کیلئے سب کو ڈائیلاگ کی دعوت دی، الیکشن کے فریم ورک پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، الیکشن کی تاریخ آگے پیچھے کرنے کیلئے ترمیم کرنا پڑے گی، ابھی تک حکومت قبل از وقت الیکشن کیلئے تیار نظر نہیں آ رہی ہے، اگر یہ حکومت الیکشن کو آگے لے جانے کی کوشش کرے گی تو آرٹیکل 6 لگے گا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے قریب ترین دوست ممالک بھی پاکستان کے قریب کھڑے نہیں ہو رہے ہیں، عوام کی مرضی اور فیصلے کو ہی اہمیت دینی چاہیے۔

آنیوالی تاریخوں پر عمران خان کو پیش ہونا پڑیگا ورنہ پیش کر دیا جائیگا، رانا ثنا اللہ

پاور پالیٹکس میں بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت ملک میں نان پاپولر گورنمنٹ ہے، تین دن پہلے اسلام آباد پولیس نے صحافیوں پر تشدد کیا، ملک اس وقت شدید بحران اور عدم استحکام کا شکار ہے۔


متعلقہ خبریں