کوئٹہ میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں گیس لیکج کے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سکی کلاں میں ہونے والے گیس لیکج کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین پر عمل نہیں کریں گے تو آرٹیکل 6 لگے گا، شبلی فراز


متعلقہ خبریں