محمد حفیظ کے گھر چوری

Valuable Goods Stolen From Mohammad Hafeez's Suitcase

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلا ڑی محمد حفیظ کےگھر میں چوری ہو گئی ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چور لاہور ڈیفنس میں واقع محمد حفیظ کے گھر سے 20 ہزار ڈالر، چار ہزار پاونڈ، تین ہزار یورو اور تین ہزار درہم لے اُڑے ہیں۔

واقعہ کا مقدمہ محمد حفیظ کی اہلیہ کے چچا شاہد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

چور محمد حفیظ کے گھر جالی کاٹ کر داخل ہوئے اور واردات کا معلوم اس وقت ہوا جب چور اپنی واردات مکمل کرنے کے بعد باہر نکلے تو ہمسائے کا لگا ہوا کیمرا اٗلٹا کر گئے تاکہ ان کے چہرے اس میں نہ آ سکیں۔

ناقابل یقین اور بہترین یادیں دینے پر ٹیم پاکستان کا شکریہ، محمد حفیظ

ہمسایوں کو کیمرے کی سمت دیکھ کر شک گزرا جس کے بعد چوری کی واردات کا علم ہوا۔ محمد حفیظ پی ایس ایل کے سیزن کے باعث اس وقت اسلام آباد میں اپنی فیملی کے ہمراہ مقیم ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں