عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو آئی ایم ایف کے ساتھ کیا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کیا۔

پہلے فیصلہ پھر الیکشن، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہے، ثاقب نثار پورا سچ نہیں بول رہا، نام بتائے گا، مریم نواز

انہوں نے الزام عائد کیا کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے۔

عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور خلاف ورزی کی، مفتاح اسماعیل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا عمران
خان عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے قومی مفادات اور دوست ممالک کے ساتھ کیا، جو اس نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں اور میڈیا کے ساتھ کیا اور جو مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔

توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آتا ہے۔


متعلقہ خبریں