سکندر رضا کو نظر کا مسئلہ،چھکے کیسے لگاتے؟ خود بتا دیا



لاہور قلندرز کے مایہ ناز آل راؤنڈر سکندر رضا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ایک آنکھ میں BLIND SPOT ہے جس کی وجہ سے وہ سیدھا دیکھتے وقت کسی چیز کا فاصلہ متعین نہیں کر پاتے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں پائلٹ بنوں، مگر میرا میڈیکل ٹیسٹ فیل ہو گیا۔

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ نظر کے مسئلے کے ساتھ آپ کرکٹ کیسے کھیل لیتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ آنکھیں بند کر کے گیند کی سیدھ میں ہٹ لگاتے ہیں۔

وزڈن ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا اعلان، کتنے پاکستانی کرکٹرز شامل؟

ان سے سوال کیا گیا کہ پویلین میں زیادہ گند کون مچاتا ہے؟ جس پر سکندر رضا نے کہا کہ سب ہی پویلین میں ٹیم میٹنگ کے دوران پانی وغیرہ پی رہے ہوتے ہیں، اتنے میں لاہور قلندرز کے سی ای او بتاتے ہیں کہ عاقب جاوید کے علاوہ کون زیادہ گند مچاتا ہے؟

سکندر رضا ہنستے وہ کہتے ہیں کہ عاطف رانا نے زیادہ گند مچانے والے کا نام لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں