کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد

سونا مہنگا GOLD PRICE

نئی دہلی: بھارت میں تالاب کی تہہ سے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ندیا کے علاقے کلیانی چوکی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک تالاب کی تہہ سے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد کیے۔

سیکیورٹی اہلکار کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایک تالاب کی تلاشی لی گئی تھی اور معلومات کے مطابق تالاب کی تہہ سے کئی سونے کی بسکٹ برآمد ہوئے جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

اہلکار کے مطابق برآمد ہونے والے سونے کی بسکٹوں کی تعداد 40 ہے جنہیں تالاب میں چھپایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معمولی چور 14 سال تک کہاں چھپا رہا ؟

حکام کے مطابق کچھ عرصے قبل ایک اسمگلر کی موجودگی پر اس کا پیچھا کیا گیا تو اس نے اس تالاب میں چھپنے کی کوشش کی تھی تاہم اسے گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم اس سے کچھ برآمدگی نہیں ہوئی تھی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اسی اسمگلر نے تالاب کی تہہ میں یہ سونے کے بسکٹ چھپائے ہوں گے۔ اسمگلر کو چھوڑ تو دیا گیا تھا تاہم اس کی نگرانی کی جا رہی تھی۔


متعلقہ خبریں