عمران خان کی بیٹی کے برابر ہوں، سیاسی مخالف پر ذاتی حملہ نہیں کیا، مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی بیٹی کے برابر ہوں، کسی سیاسی مخالف پر ذاتی حملہ نہیں کیا۔

مریم نواز کا جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کا مطالبہ

انہوں نے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر خواتین گھر اور کچن کامیابی سے چلاتی ہیں جو نہایت مشکل کام ہے تو وہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

مریم نواز نے عالمی یوم خواتین پر خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے استفسار کیا کہ خواتین ملٹی ٹاسکنگ کرسکتی ہیں تو وہ ملکی سیاست میں حصہ کیوں نہیں لے سکتیں؟ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خاتون کو غیر سیاسی نہیں ہونا چاہیے، قومی سطح کے فیصلوں میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کے لیے ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو ان کی آواز بن سکتے ہیں۔

مہنگائی کے ذمہ دار پی ڈی ایم، اکثریت عمران خان کیساتھ، پاکستانی نئی سیاسی جماعت کےبھی منتظر

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ سیاست میں آنے کا کریڈٹ اپنے والد نواز شریف کو دیتی ہوں جب کہ تربیت میری والدہ نے کی اور حوصلہ دیا، خواتین کا جو مقام ہے وہ ان کو ملنا چاہیے، ن لیگ کی فرنٹ لائن میں خواتین شامل ہیں۔

50کامیاب خواتین میں پاکستان سے کتنے نام شامل؟

مریم نواز نے پاکستانی خواتین کے بڑے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی عمر کی خاتون پر آوازیں کستا ہے، اس نے خاتون جج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، موٹر وے پر خاتون سے زیادتی ہوئی تو عمران خان نے اس کی ہی کردار کشی شروع کردی، بطور خاتون اپنی توہین سمجھتی ہوں کہ عمران خان کا نام لوں۔

توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی زندگی پر بات کرنے کیلئے بہت مواد ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ مسائل کے حل کیلئے خواتین میرے ساتھ ہرفورم پرشانہ بشانہ چلیں۔


متعلقہ خبریں