سویا ہوا شیر: چار کروڑ 31 لاکھ روپے میں نیلام

’سویا ہوا شیر‘ کی چار کروڑ 31 لاکھ روپے میں نیلامی | urduhumnews.wpengine.com

ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں تین سو سالہ قدیم اورتازہ پانی کا سب سے بڑا موتی چار کروڑ 31 لاکھ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔ یہ موتی اپنی ساخت کے اعتبار سے ’سویا ہوا شیر‘ کہلاتا ہے۔

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع نیلام گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس موتی کو 240 سال بعد ایک بار پھر سے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ قیمتی موتی کو جاپان کے ایک تجارتی ادارے نے تین لاکھ 74 ہزار ڈالر کے عوض خرید لیا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موتی چین اور جاپان کے علاقوں کا ہے جو بعد میں یورپ تک پہنچا۔ 20 سال کی تحقیق کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ اب تک دریافت ہونے والا تازہ پانی کا سب سے بڑا موتی ہے۔

تازہ پانی کا سب سے بڑا یہ موتی دو اعشاریہ سات انچ لمبا ہے اور 153 گرام وزن رکھتا ہے۔ اس موتی کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اسے کسی انسانی ہاتھ نے نہیں تراشا۔ اس کی انوکھی ساخت کی وجہ سے اسے ’سویا ہوا شیر‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔

’سویا ہوا شیر‘ نامی اس موتی کا پہلا مالک ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی کا اکاؤنٹنٹ جنرل تھا۔ جس کی موت کے بعد 1778 میں یہ موتی پھر نیلام ہوا جہاں سے اسے روسی ملکہ کیتھرین کے لیے خریدا گیا۔

روسی ملکہ کیتھرین سے 1979 میں ایمسٹرڈیم پرل سوسائٹی نے اسے خرید کر 2018 میں نیلام کیا۔


معاونت
متعلقہ خبریں