بابر اور کوہلی ایک ٹیم میں کھیلیں گے، شائیقین کا خواب پورا ہونے کے قریب


امکان ہے دنیائے کرکٹ کے دو عظیم بیٹرز بابراعظم اور ویرات کوہلی بہت جلد ایک ٹیم سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں ایشیا افرو کپ کی حتمی منظوری دی جا سکتی ہے۔

اس منظوری کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویرات کوہلی روان سال جون میں ایشیا الیون کی ٹیم میں کھیل سکتے ہیں۔

افروایشیا کپ

ایشیا افرو کپ سیریز پہلی بار 2005 میں کھیلی گئی تھی جبکہ 2007 میں شیڈول دوسرے ایڈیشن سے قبل ہی مذکورہ ایونٹ کو ختم کردیا گیا تھا، جس کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی خرابی تھی۔

پہلے ایڈیشن میں سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے ایشیا الیون کی قیادت کی تھی، جس میں بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی بھی شامل تھے جبکہ جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا کے کھلاڑیوں پر مشتمل افریقہ کی ٹیم کو0-3 سے شکست دی تھی۔

اس ضمن میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کا کہنا تھا کہ ایشیا افرو کپ کی بحالی کی منظوری دی جا سکتی ہے۔ہم نے اس حوالے سے چند تجاویز پیش کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک پریمیم ٹورنامنٹ ہے، جس سے نہ صرف آمدنی ہوگی بلکہ افریقا میں کرکٹ کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ٹورنامنٹ قانونی پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں