فخر کی بیٹنگ، راشد کی بولنگ کے آگے اسلام آباد بے بس،119 رنز سے عبرت ناک شکست


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 26 ویں میچ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے عبرت ناک شکست دے دی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ٹیم ایک کھلاڑی کے انفرادی اسکور 115 سے بھی کم پر آؤٹ ہو گئی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو جیت کے لیے 226 رنز کا بڑا ہدف دیا جو وہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 15 ویں اوور میں 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

لاہور قلندر کے راشد خان نے چار جب کہ حارث اور زمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قلندرز کے سلامی بیٹرز فخر زمان نے دھواں دار سنچری اسکور کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ کامران غلام 41 اور سیم بلنگز 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسلام آباد کے فضل حق فاروقی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز پہلے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

ٹیمیں

 


متعلقہ خبریں