آلو، پیاز، ٹماٹر، آٹا، چینی، گھی، دال، چاول اور دودھ سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیں

آٹا، چینی، دال ماش، چاول، ٹماٹر اور آلو سمیت 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد: آلو، پیاز، ٹماٹر، آٹا، چینی اور گھی سمیت 29 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگی ہو گئی ہیں۔

بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کا بڑا اضافہ

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 1 اعشاریہ37 فیصد اضافے کے ساتھ 42 اعشاریہ27 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 5 روپے 46 پیسے فی کلو، آلو 5 روپے 10 پیسے اور پیاز 12 روپے 32 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئے ہیں۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت 5 روپے 35 پیسے فی کلو بڑھ گئی ہے۔

رمضان سے قبل ہی گھی کے بعد چینی بھی مہنگی کر دی گئی

اعداد و شمار کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 69 روپے 19 پیسے مہنگا ہو کر 1774 روپے 70 پیسے تک پہنچ گیا ہے جب کہ اڑھائی کلو گھی کا ٹن 59 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا ہے،  دہی 3 روپے 44 پیسے اور دودھ 2 روپے 84 پیسے فی لٹر مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی  ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت دال ماش، چاول، بیف، چائے اور نمک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 8 اشیائے ضروریہ سستی ہوئی ہیں جن میں چکن 31 روپے فی کلو اور لہسن 8 روپے 66 پیسے فی کلو شامل ہے۔

مہنگائی سے تنگ باپ نے 4 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انڈے، دال مونگ، دال مسور اور دال چنا کی کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں جب کہ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں