روسوو نے زلمی کے بولرز کو پھینٹا لگا دیا، پشاور کو چار وکٹوں سے شکست


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 27 ویں میچ ملتان سلطانز نے رائلی روسوو کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 243 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

سلطانز کے رائلی روسوو نے 51 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 121 رنز کی باری کھیلی جب کہ کیرن پولارڈ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس جیت کے ساتھ ملتان سلطانز نے فائنل فور میں جگہ پکی کر لی ہے۔

اس سے پہلے پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بابر اعظم الیون نے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 242 رنز بنائے اور محمد رضوان الیون کےلیے 243 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

پشاور زلمی کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے 73 رنز کی شاندار باری کھیلی، انہوں نے اس دوران 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

دوسرے اوپنر صائم ایوب ان سے قبل 58 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، پشاور زلمی کے اس اوپنر نے 33 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے ٹام کوہلر نے 38 اور محمد حارث نے 35 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عظمت اللّٰہ 16 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں رومن پاول 2، حسیب اللّٰہ خان 7 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے جبکہ وہاب ریاض نے 2 گیندوں پر 7 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے عباس آفریدی نے 39 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، یوں انہوں نے ایونٹ میں 17 وکٹیں اپنے نام کرلی ہیں۔

ٹاس


متعلقہ خبریں