شہابیہ زمین سے ٹکرانے کا خطرہ


واشنگٹن: امریکی سائنسدانوں نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ 2046 کے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شہابیہ زمین سے ٹکرائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے اس شہابیے کو 26 فروری 2023 کو دریافت کیا گیا اور اس کا نام “ڈبلیو ڈی 2023” رکھا گیا ہے۔

ناسا کے مطابق یہ شہابیہ زمین سے 2046 میں ٹکرا سکتا ہے لیکن اس کے چانسز بہت کم ہیں تاہم اسے زمین کے لیے خطرے والے شہابیوں کی فہرست میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔

سائنسدانوں نے کہا کہ اگر یہ شہابیہ زمین سے ٹکرا بھی گیا تو اس سے نقصانات کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ اس وقت اس شہابیے کا حجم اولمپک سوئمنگ پول جتنا ہے لیکن یہ وقت کے ساتھ بڑا بھی ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں