بھارت غیر ملکی سیاحوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا


نئی دہلی: بھارت غیر ملکی سیاحوں کے لیے خطرناک ملک بن گیا۔ سیاحوں نے بھارت چھوڑنا شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر بھارت میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے انتہائی خطرناک رویہ اختیار کیا گیا جبکہ مقامی سیاحوں کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہولی کے دوران جاپان کی خاتون سیاح پر نہ صرف رنگ پھینکا گیا بلکہ انڈے بھی مارے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث متاثرہ خاتون خاموشی سے ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش منتقل ہو گئی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث 3 لڑکوں کو گرفتار کر لیا تاہم جب خاتون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ خوف کی وجہ سے شکایت درج کرائے بغیر ہی خاموشی سے بھارت چھوڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کیڑوں کی بارش، عوام پریشان

ایک اور واقعے میں بھارتی اوباش غیر ملکی سیاح کو زبردستی رنگ لگاتے رہے جبکہ خاتون کے شوہر کے منع کرنے پر اسے بھی رنگ سے نہلا دیا گیا اور بدتمیزی کی گئی۔ جس پر خاتون نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

بھارت میں ہولی کے موقع پر حجاب پہنے خواتین پر بھی پانی اور رنگ پھینکا گیا اور خواتین سے بدتمیزی کی گئی۔ جس کے خلاف بھارتی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں