پی ٹی آئی نےدفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا


لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دے دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابی شیڈول جاری کرچکا ہے۔ قانون کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کی اجازت ہوتی ہے

پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کیلئے لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کیلئے دوسری مرتبہ دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔

8 مارچ کو پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کیلئے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ پولیس تشدد کے باعث ظل شاہ کی شہید جبکہ کئی کارکنان زخمی ہوئے۔

نگران پنجاب حکومت کا ایسا رویہ بڑے سیاسی سانحے کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔پی ٹی آئی کی ریلی 2 بجے جبکہ پی ایس ایل کا میچ 7 بجے ہوگا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دے۔پی ٹی آئی کو الیکشن مہم کیلئے ریلی نکالنے کی اجازت دی جائے۔


متعلقہ خبریں