خیبرپختونخوا، پشاور اور سوات سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

فائل فوٹو


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، سوات اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ترکیہ زلزلہ، 23 دن بعد ملبے سے کتا معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا گیا

زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسلام آباد و گردونواح میں زلزلہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ تھا جب کہ شدت 5.3  اور گہرائی 154 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں