پی ٹی آئی کا کل دوبارہ ریلی نکالنے کا اعلان، قیادت عمران خان کریں گے


لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے کل دوبارہ ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت سابق وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

پی ٹی آئی کی ریلی ، لاہور میں رینجرز طلب

اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے بتایا ہے کہ ریلی کل دوپہر دو بجے زمان پارک سے نکالی جائے گی اور داتا دربار جائے گی۔

شیخ امتیاز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی زمان پارک سے براستہ علامہ اقبال روڈ ریلوے اسٹیشن سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچے گی۔

پی ٹی آئی نے اس ضمن میں ایک مرتبہ پھر ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی ہے جس میں 13 مارچ کو ریلی نکالنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

تحریک انصاف نے لاہور ریلی ملتوی کردی

ڈپٹی کمشنر لاہور کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 12 مارچ کو پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن 12 مارچ کو ہی مسلم لیگ ن نے اپنے کنونشن کا انعقاد کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  ن لیگ کے کنونشن کیلئے پولیس نے انہیں سیکیورٹی بھی فراہم کی، یہ رویہ جانبدارانہ ہے،  نگراں وزیراعلی ٰنے آج کے لئے پابندی کا اعلان کیا تھا جب کہ 13 مارچ کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔

الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی بھی مہیا کی جائے۔


متعلقہ خبریں