پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے، جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک


راولپنڈی:  باجوڑاوربلوچستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹوں پرسرحد پار سے ہونے والے حملوں میں ایف سی کے چار اور پاک فضائیہ کا ایک جوان زخمی ہوگیا ۔ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں چھ حملہ آور دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والے حملوں میں ایف سی کے چاراورپاک فضائیہ کا ایک جوان بھی زخمی ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  حملے باجوڑ اوربلوچستان  قمر دین کاریزمیں کیے گئے جس میں باڑ لگانے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملہ آور دہشت گردوں کو افغانستان کی معاونت حاصل ہے۔ آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان چیلنجز کے باوجود باڑ لگانے کا کام جاری رکھےگا ۔


متعلقہ خبریں