پی ڈی ایم ٹوٹ گئی یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، شیخ رشید


اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹوٹ گئی ہے اور یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کرائیں جو جیتے حکومت اس کے حوالے کریں۔ راولپنڈی میں بھی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے سے 7 پارٹیوں نے اپنے اپنے نشان مانگ لیے ہیں ان کو سمجھ ہی نہیں آ رہی۔ یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔ جیل سے بھی لوگ انتخاب جیتے ہیں وہاں ساری چیزیں مل جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 7 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون موجود ہے اور پیمرا کی پابندی لگوا کر یہ سمجھتے ہیں اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے یہ بےوقوفی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ انتخابات کراؤ لیکن یہ نہیں کرا رہے۔ سارے حربے عمران خان کے حق میں جائیں گے اور حکومتی ہتھکنڈوں سے عمران خان کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری نہ ہوگئی دوارکا فتح کرنا ہو گیا۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہہ دیا کہ 30 تاریخ تک ہم نے پاکستان کو شیڈول میں ہی نہیں رکھا ہوا۔


متعلقہ خبریں